اسکول کے بچوں کی گروتھ بہتر بنائیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

February 20, 2020

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام کے تحت اسکول کے بچوں کی رجسٹریشن کرکے ان کی ہیلتھ گروتھ بہتربنائی جائےگی۔ ا س سلسلے میں پرائیویٹ شعبے کا تعاون انتہائی اہم اورقابل تحسین ہے۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں مکھن بنانے والی کمپنی کی جانب سے ’بڑھیں گے ہم، بڑھے گا پاکستان پروگرام کی لانچنگ تقریب ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام کے تحت 50ہزار اسکولوں کے بچوں کو رجسٹرڈ کیا جائےگا۔

اس موقع پرمکھن بنانے والی کمپنیکی چیف ایگزیکٹو آفیسر فریحہ سبحانی کا کہنا تھاکہ ہمار ا مستقبل ہمارے بچے ہیں، اگر وہ صحت مند رہیں گے تو پاکستان کا مستقبل بھی شاندار ہوگا۔