برطانیہ میں طوفان ڈینس کی تباہ کاریاں

February 20, 2020

برطانیہ میں طوفان ڈینس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بارشوں کی وجہ سے دریائوں کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

برطانیہ میں سمندری طوفان ڈینس سے شدید سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ، دریائے سرون میں پانی کی سطح خطرناک حد سے بھی بڑھ گئی ہےجبکہ دریاکے گرد تقریبا 30گھروں کو خالی کرالیاگیا ہے۔

پولیس نے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

طوفان ڈینس کے تھمنے کے48 گھنٹے بعد بھی درجنوں ٹاونز اور دیہات سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئےہیں۔

طوفان ڈینس سے برطانیہ میں تقریبا 1500املاک کو نقصان پہنچاہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں پانی میں گھرے افراد کو نکالنے کے لیےآپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔