اٹارنی جنرل انور منصور خان مستعفی

February 20, 2020

انور منصور خان نے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

انور منصور خان نے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو منظوری کے لیے بھیج دیا۔

انوار منصور خان نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے میرے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جس بار کا میں چیئرمین تھا افسوس اس ہی نے مجھ سے استعفیٰ مانگا، جب اپنی برادری استعفیٰ مانگے تو دینا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: اٹارنی جنرل ثبوت دیں یا معافی مانگیں، سپریم کورٹ

انور منصور خان نے اپنے استعفے میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل کے مطالبے پر فوری مستعفی ہو رہا ہوں، میں نے خود اپنا بیان جمع کرادیا ہے، معذرت کرلی ہے۔