اگر منت کے بعد روزوں کی طاقت نہ رہے؟

February 21, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔میں نے کہا تھا کہ اگر میری اولاد ہوئی تو دس روزے رکھوں گی۔اب اللہ پاک نے بیٹا دے دیا ہے مگر بیمار ہوں ،اس لیے روزے نہیں رکھ سکتی،کیا میں اس کاکفّارہ دے سکتی ہوں؟

جواب:۔صحت ملنے کے بعد نذر کے روزے رکھ لیجیے۔جب تک صحت کی امید ہے ،فدیہ دینا جائز نہیں ہے۔اگر خدانخواستہ صحت دن بہ دن گر رہی ہے اور صحت یابی کی امید نہیں ہے اور اس حالت میں روزوں کی طاقت بھی نہیں ہے تو پھر دس فطرانے بطور فدیہ مساکین کو دیجیے ۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk