انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے وفد کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

February 20, 2020

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے وفد کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے سیکریٹری جیریمی ڈئیر کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران صحافتی تنظیم کے نمائندوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

جیریمی ڈیئر نے صحافیوں کے تحفظ اور معاشی مسائل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر کسی صورت اثر نہیں پڑنا چاہیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے صحافیوں کے مسائل کے حل میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، ماضی میں بھی صحافیوں کے مسائل حل کیے اور اب بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کے معاشی استحکام کے لیے میڈیا مالکان کے بقایا جات جلد ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔