چند کرکٹرز کیخلاف تحقیقات جاری ہیں،راشد لطیف

February 21, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے بعد بورڈ دیگر کھلاڑیوں کی بھی چھان بین کررہا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں راشد لطیف نے دعوٰی کیا ہے کہ برطانوی کمپنی نے گزشتہ ماہ موبائل ڈیٹا حکام کے سپرد کیا تھا، چند کرکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔بورڈ ٹی ٹین اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کرنے والے دیگر کئی کھلاڑیوں کے بارے میں بھی چھان بین کررہا ہے۔