کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

February 21, 2020

کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کیانی سیکٹر اور لیپہ وادی میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی امتیاز علی شہید ہوگیا۔