امریکا بھارت کو 6؍ جوہری ری ایکٹرز فروخت کرے گا

February 21, 2020

اسلام آباد (صالح ظافر) آئندہ ہفتے امریکی صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر امریکا کی جانب سے بھارتی نیوکلیئر پاور کارپوریشن کے ساتھ 6؍ جوہری ری ایکٹرز کی فراہمی کا معاہدہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی انرجی کمپنی ویسٹنگ ہائوس بھارتی ادارے کے ساتھ معاہدہ کرے گی۔ یہ ری ایکٹرز جنوبی بھارت کے علاقے کوواڈا میں تعمیر کیے جائیں گے۔