دنیا کے 10امیرترین خاندانوں میں بھارتی خاندان بھی شامل

February 21, 2020

کراچی(نیوزڈیسک) دنیا کے سرفہرست 10 امیر ترین خاندانوں میں ایک بھارتی خاندان بھی شامل ہے۔دنیا کا امیر ترین خاندان والٹن فیملی کا ہے جس کے پاس 190 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز ہیں۔ دوسری نمبر پر مارس فیملی ہے جس کے پاس 126 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز ہیں۔ تیسری نمبر پر کوچ فیملی ہے، جس کے پاس 124 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز ہیں۔ چوتھے نمبر پر آل سعود براجمان ہیں، جن کے پاس 100 ارب ڈالرز ہیں۔ پانچویں پر ورتھائمر فیملی ، جس کے پاس 57 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز ہیں۔ چھٹے پر ہرمز فیملی جس کے پاس 53 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز، ساتویں پر وین ڈیم فیملی، جس کے پاس 52 اعشاریہ 9 ارب ڈالرز، آٹھویں نمبر پر بوئےرنگر فیملی جس کے پاس 51 اعشاریہ 9 ارب روپے، نویں نمبر پر بھارت کا امبانی خاندان ہے جس کے پاس 50 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز ہیں اور دسویں نمبر پر کارگل میکملن فیملی ہے جس کے پاس 42 اعشاریہ 9 ارب ڈالرز ہیں۔