13 سالہ لڑکی کا اسکول جاتے ہوئے اغوا ،والدکی مدعیت میں مقدمہ درج

February 22, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد آباد مرغی خانے کے قریب سے 13 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اسکول جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا، بچی کے والد نے تھانے میں درخواست جمع کرادی ، جس میں کہا گیا ہے کہ عدنان نامی شخص نے میری 13سالہ بیٹی کو اغوا کیا ہے،پولیس نے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے عدنان نامی شخص، اس کے باپ سمیت 4 ملزمان کو نامزد کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے۔