کوہاٹ: 15 لاکھ سر کی قیمت والا دہشت گرد گرفتار

February 22, 2020

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق نواحی علاقے محمد زئی میں کاروائی کےدوران مطلوب دہشت گرد اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکومت نے مذکورہ گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

زیرِ حراست دہشت گرد 2015ء کے دوران 4 کسٹم اہلکاروں کے قتل اور سی این جی اسٹیشن میں ڈکیتی کی واردات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں CTD کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے خلاف تھانہ سٹی کوہاٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔