آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پشاور: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک

پشاور: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک


پشاور کے علاقے شگئی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3خودکش جیکٹس سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ دہشت گرد ضلع خیبر کے پہاڑوں سے داخل ہوئے تھے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3خودکش جیکٹس، 2 پستول، 2 ہینڈ گرینڈ، 3 شارٹ مشین گن، واکی ٹاکی سیٹ، 2 چاقو اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے اور قبائلی اضلاع میں عوام کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید