• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کا دعویٰ

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کا دعویٰ


کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے دہشتگردی میں ملوث 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی ہے جس میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

گرفتار ملزمان میں حیدر زیدی عرف کامی اور سید علی رضا عرف بوبی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ان ملزمان نے پارا چنار سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں، جبکہ ان میں سے ایک کامران حیدر زیدی داعش کے خلاف لڑنے کے لیے شام بھی گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ساتھ کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سپاہ محمد سے تعلق کے الزام میں مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشتگرد مفتی نظام الدین شامزئی کے قتل سمیت دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا جو بم بنانے کا ماہر بھی ہے جبکہ مبینہ دہشتگرد کا ایک ساتھی 2007 میں گرفتار ہوا تھا۔

تازہ ترین