کامیابیوں کی بھاری قیمت جانی و مالی نقصان سے ادا کی، آئی ایس پی آر

February 22, 2020

کامیابیوں کی بھاری قیمت جانی و مالی نقصان سے ادا کی، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نےکامیابیوں کی بھاری قیمت جانی و مالی نقصان سے ادا کی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی و مالی نقصان سے ادا کی، ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج شہیدوں کو خراج تحسین اور قوم کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے، انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں قوم نے بھرپور حمایت کی، آپریشن رد الفساد 22 فروری 2017 کو شروع ہوا تھا۔