ویلنگٹن:بھارت سائودی اورجیمسن کے سامنے 165 پر ڈھیر

February 23, 2020

ویلنگٹن (نیوز ایجنسیز) گھر کی شیر بھارتی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں صرف 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹم سائودی اور کائل جیمسن نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔ ہفتے کو کوہلی الیوننے اپنی پہلی نامکمل اننگز 122 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی ۔ اجنکیا راہانے 38 اور رشابھپنت10 رنز پر کھیل رہے تھے، راہانے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد ٹم سائودی کا شکار بن گئے، پنت19، محمد شامی 21 ، ایشانت شرما 5 اور ایشون بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنا لئے اور اسے 51 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے، کپتان کین ولیمسن نے 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔روس ٹیلر 44 اور ٹام بلنڈل 30 اور ہینری نکولس 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بی جے واٹلنگ 14 اور کولن ڈی گرانڈ ہوم 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ایشانت شرما نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔