ذاتی دشمنی پر قتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جائینگی

February 23, 2020

لاہور ( آن لائن ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے دہشت گردی کی تعریف واضح کرنے سے متعلق اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کئے جانیوالے افراد کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جائیں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا اس حوالے سے آنیوالے تفصیلی فیصلے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں نے 8 مقدمات سیشن کورٹ کو منتقل کردئیے ہیں۔