عوام میں ما یو سی پھیلانے والو ں کے ہا تھ کچھ نہیں آ ئے گا،سمیع الدین

February 23, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و پی ٹی آئی کلچرل اینڈسپورٹس ونگ کے سپوکس پرسن سمیع الدین نے کہا ہے کہ مڈ ٹر م انتخا با ت کی با تیں کر کے عوام میں ما یو سی پھیلانے والو ں کے ہا تھ کچھ نہیں آ ئے گا، صا ف اور شفا ف احتسا ب شروع ہو تے ہی سب کی چیخیں نکل رہی ہیں ان خیلات کا اظہارسمیع الدین نے گزشتہ روز جوہر ٹائون میں ایک مقامی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سمیع الدین نے کہاکہ اپوز یشن5سا ل کا انتظار کرے ابھی تو پار ٹی شروع ہو ئی ہے ۔حکومت اپنی مد ت پوری کرے گا،ملک اور قوم کو قر ضو ں کی د لد ل میں پھنسانے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں، سا بق حکمرانو ں کی تر جیح ہمیشہ ذا تی مفا دار ت پر مبنی تھی انہوں نے کبھی بھی ملک اور قوم کو تر جیح نہیں دی بلکہ اپنے خاندانو ں کو نوازنے کیلئے ہر حر بہ استعمال کیا گیا ۔ سمیع الدین نے مزید کہا کہ حا لا ت کچھ بھی ہوں کسی کو این آر او ملے گا نہ احتسا بی عمل رکے گا ۔اپوز یشن کی حکومت گرانے کی کوئی کو شش کامیا ب نہیں ہو گی۔