منشیات فروشی کے اڈوں کاخاتمہ یقینی بنایاجائے‘ جمعیت ن

February 23, 2020

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی‘ ضلعی امیر نوشکی مفتی فدا الرحمن جنرل سیکرٹری حافظ محمدجان نوکنڈی خیرمحمدشاہین مولانا اللہ بخش نے کہا ہےکہ حکومت سمیع اللہ مینگل شہید کے قاتلوں کو کیفردادتک پہنچائے منشیات فروشوں کے خلاف حکومت غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کررہی ہے ایسا محسوس ہورہاہے کہ حکمران منشیات فروشوں کی سرپرستی کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ منشیات کی وجہ سے ہزاروں نوجوانوں کی زندگی تباہ ہوچکی ہے حکومت سمیع اللہ مینگل کے قاتلوں کو نشان عبرت بنانے کی بجائے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہے انہوںنے کہاکہ منشیات کے اڈوں کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیںجہاں سرعام منشیات فروخت ہورہی ہے نشاندہی کے باوجود حکمران اورمتعلقہ ادارے خاموش ہیں ۔