اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں گے، رانا شہزاد

February 24, 2020

بیرن (پ ر) تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کے نومنتخب صدر رانا شہزاد نے الیکشن میں کامیابی کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، جس میں کوآرڈینیٹر عارف گھمن سرپرست اعلیٰ مستنصر گوندل، سابقہ انفارمیشن سیکریٹری امبر جیلانی، ممتاز مذہبی اسکالر صاحبزادہ سید علی جیلانی اور کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر رانا شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا، میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ سب نے میرے اوپر اعتماد کا اظہار کیا اور کامیابی سے ہمکنار کیا اور اب ہم مل کر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پاکستانی ایوانوں تک پہنچائیں گے، جنرل سیکریٹری راجہ سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا وژن پاکستانیوں میں اجاگر کریں گے، اس کو مکمل کریں گے اور اپنے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور کشمیر کے مسئلے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع لذیذ پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔