صدر ٹرمپ کا استقبال،کچی بستی کو نہیں چھپایا،بھارت

February 24, 2020

نئی دہلی (نیٹ نیوز )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر آج بھارت پہنچ رہے ہیں۔ اُن کی آمد سے قبل حکومت نے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو کچی آبادی کے گرد دیوار تعمیر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ اُنہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بجائے چھپایا جا رہا ہے۔ تاہم مقامی انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کے دورے کی وجہ سے دیوار کی تعمیر کے تاثر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کچی بستی کو نہیں چھپایا جارہا ۔