تلاش گمشدگی کا اشتہار کام کرگیا،37سال بعد بیٹی ماں سے مل گئی

February 24, 2020

کراچی(نیوزڈیسک)دبئی کی مریم کو 37 سال بعد اس کی بچھڑی ماں ایک اخبار میں تلاش گمشدگی کا اشتہارات چھپوانے کے بعد مل گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک اخبار میں اشتہار شائع ہونے پر دبئی میں مقیم مریم عبدالرحمان صالح ال شیحی اپنی بچھڑی ماں سے 37 سال بعد مل گئی،1983 میں پیدائش کے دو سال بعد ہی مریم کے والد نے اس کی ماں کو طلاق دیدی تھی اور وہ حاملہ تھی جس کے بعد مریم کی ماں بھارت کے شہرحیدرآباد چلی گئی،مریم نے بڑے ہونے کے بعد اپنے والد کے ساتھ مل کر ماں کو تلاش کرنے کی کوشش کی،اس کیلئے اس نے سوشل میڈیا پر تفصیلات بھی دیں لیکن سب بے کار گیا لیکن ایک روز ایک اماراتی شہری احمد المہاری نے رضاکارانہ طور پر ایک بھارتی اخبار مریم کی ماں کی تلاش کیلئے اشتہار چھپوایا اور اس کے بعد چند گھنٹے بعد ہی یہ اشتہار کام کرگیا اور مریم کی بہن فاطمہ نے احمد کو کال کرکے تفصیلات بتائیں اور مریم کےساتھ اپنا رشتہ ثابت کردیا،اس کے بعد مریم کی دبئی کے ائیرپورٹ پر اپنی ماں اور بہن سے ملاقات ہوگئی اور موقع پر وہ آبدیدہ تھیں۔بھارتی فلمیں دیکھنے کی شوقین مریم اردو بھی بولنا جانتی ہیں اور اس نے ماں کیلئے کئی نظمیں بھی لکھی ہیں۔