کینسر آرٹ گیلری انسانیت کی خدمت کا ذریعہ ثابت ہوگی، اطہرعلی خان

February 24, 2020

لاہور زوقائع نگار خصوصی)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے کہا ہے کہ کینسر آرٹ گیلری انسانیت کی خدمت کا ذریعہ ثابت ہوگی،یہاں منعقد ہونے والی نمائش میں کینسر کے متعلق معلومات پر مبنی فن پاروں آویزاں کئے جائیں گے،یہ اقدام بے حد حوصلہ افزاء اور ہمارے معاشرے کی بہتری میں اہم کردار اد اکرئے گا۔ انھوں نے کہا کہ فن پاروں میں کینسر کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہے،اس مرض کی بروقت تشخیص قابل علاج ہے۔