طلباء و طالبات مقصد کا تعین کر کے حاصل کرنے کیلئے محنت کریں‘ ڈاکٹر اسد اللہ قاضی

February 24, 2020

حیدرآباد (جنگ نیوز) طلباء و طالبات سب سے پہلے اپنے مقصد کا تعین کریں اور پھر اسے حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کریں۔ ایک کارآمد شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں جیسا کہ قائداعظمؒ نے فرمایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چانسلر اسریٰ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد اﷲ قاضی نے سترہویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر397 کامیاب طلباء و طالبات کو اسناد دی گئیں۔ 133نے بیچلرز اور ماسٹرز ڈگریاں جبکہ 2 طلباء نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید شیخ نے طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ کبھی ناکامیوں سے گھبرا کر نئی چیزوں کو آزمانے سے خود کو نہیں روکنا کیونکہ ہم اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں۔