امریکی کھلاڑی کا چلی کی بلند آبشار پر کائیکنگ کا شاندار مظاہرہ

February 24, 2020

امریکی کھلاڑی کاچلی کی بلند آبشار پر کائیکنگ کا شاندار مظاہرہ

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے۔

تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنے شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے چلی کی بلند آبشار پر پہنچ گیا۔

ایڈونچر کے شوقین Dane Jackson نامی امریکی کھلاڑی نے چلی کی134 فٹ بلند Salto del Maule نامی آبشار پرنہ صرف کائیکنگ کا شوق پورا کیا بلکہ اس دوران خوب کرتب بھی دکھائے، جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔