فردوس اعوان کا نیا باس بوجھ ہے، رانا ثنا اللّٰہ

February 24, 2020

فردوس اعوان کا نیا باس بوجھ ہے، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے فردوس اعوان کا نیا باس بوجھ ہے۔

لیگی رہنما کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس اعوان کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سرکاری خزانے پر فردوس باجی کا نیا باس بوجھ ہے جو 18 ماہ سے شہباز شریف کے منصوبوں پہ تختیاں لگا رہا ہے۔

انہوں نے وفاقی کابینہ کو عمران مافیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دور کی کہانی عوام سنا رہے ہیں جن کی روٹی، آٹا، چینی، روزگار اور کاروبار سب چوری ہو گیا۔