پودوں کی حفاظت اور نشوونما اصل ذمہ داری ہے، میاں محمود الرشید

February 25, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور کے زیر اہتمام صوبائی دارلحکومت میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے،مہم کا آغاز جیلانی پارک میں وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے پودا لگا کر کیا۔اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ پودے لگا کر ان کی حفاظت اور نشوونما اصل ذمہ داری ہے۔