لاہور: ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ہلاک

February 25, 2020

لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ڈاکو دکان میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے، جہاں دکاندار کی جانب سے ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے دکاندار پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ڈاکو کی فائرنگ کے نتیجے میں گولی ساتھی ڈاکو کو لگ گئی، جس کے زخمی ہونے پر فائرنگ کرنے والا ڈاکو فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: قصور میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، اہلکار شہید

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کے پہنچنے تک زخمی ڈاکو موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔