سری دیوی کی دوسری برسی پر انیل کپور کا جذباتی پیغام

February 25, 2020

بالی ووڈ کی پہلی خاتون سُپر اسٹار سری دیوی کی دوسری برسی کے موقع پر بھارتی اداکار انیل کپور نے اُن کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام لکھ دیا۔

گزشتہ روز بھارتی لیجنڈری اداکارہ اور بالی ووڈ کی پہلی خاتون سُپر اسٹار سری دیوی کی دوسری برسی کے موقع پر بھارتی اداکار انیل کپور نے ان کے ساتھ گزارے لمحوں کو یاد کیا اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ان کے لیے جذبات شیر کئے۔


انیل کپور نے لکھا کہ ’سری! 2 سال گُزرگئے ہیں اور ہم آپ کو روز یاد کرتے ہیں،’اِس موقع پر پُرانی یادوں کا تصور ایک تلخ احساس ہے۔‘

بھارتی اداکار نے سری دیوی کے ساتھ گزارے وقت کے لئے شکر ادا کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ہمارے خیالات اور دُعاؤں میں شامل رہیں گی۔‘

دوسری جانب سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی اپنے انسٹاگرام پر سری دیوی کے ہمراہ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی۔


جھانوی کپور نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ کو ہر دن یاد کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ سری دیوی دو سال قبل دبئی میں ایک تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔