کراچی کنگز کا شنیرا کیلئے’بھابھی شرٹ‘ کا تحفہ

February 25, 2020

پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے سابق کھلاڑی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کو ’بھابھی‘ شرٹ کا تحفہ دیا ہے۔

گزشتہ روز شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کراچی کنگز کی ٹی شرٹ کی تصویر شیئر کی۔ شنیرا اکرم کی جانب سے شیئر کی جانے والی ٹی شرٹ پر بھابھی لکھا ہوا ہے۔


شنیر ا اکرام نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’پہلی بار کسی نے میرے لیے ایک خاص اسٹائل کی ٹی شرٹ ڈیزائن کی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے اِس کے لیے اِس سے زیادہ فخر نہیں ہوسکتا۔‘

اُنہوں نے نئے اسٹائل کی شرٹ پر کراچی کنگز کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں شنیرا اکرم کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہی ہیں اور اب تک کراچی کنگز کے 2 میچز ہوئے ہیں۔

کراچی کنگز کا پہلا میچ پشاور زلمی کے ساتھ ہوا تھا جس میں کراچی کنگز نے زلمی کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا اور اِس میچ میں کوئٹہ نے کراچی کو شکست دی تھی۔