انجینئرامیر مقام کی لندن میں پارٹی صدرشہبازشریف سے ملاقات

February 26, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام نے لندن میں پارٹی کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر مشاورت کی۔ امیر مقام نے پارٹی قائد وسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کی تنظیم سازی اور دیگر سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انجینئر امیرمقام نے سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماشاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال کے ضمانت پربھی خوشی کااظہارکیا۔