بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

February 26, 2020

بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکا ر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج کی فائرنگ سے نیزاپیر سیکٹر کا رہائشی محمد بشیر شدید زخمی ہوا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر تسلسل سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔