آئی ایس پی آر نے ملکی، غیرملکی میڈیا کو ابھی نندن کی گرفتاری کی یادگار کا دورہ کروایا

February 26, 2020

آئی ایس پی آر نے ملکی، غیرملکی میڈیا کو ابھی نندن کی گرفتاری کی یادگار کا دورہ کروایا

انٹرسروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو ابھی نندن کی گرفتاری کی جگہ پر بنائی گئی یادگار کا دورہ کروایا۔

27 فروری 2019 کو پاکستانی مسلح افواج نے نہ صرف بھارتی طیارے مار گرائے بلکہ ابھی نندن کو وطن واپس بھیج کر جنگی قوانین کی مکمل پاسداری کی۔

حوراں گاؤں میں ابھی نندن کی کریش سائٹ پر یاد گارِ پاکستان تعمیر کی گئی جو پاکستان کی طرف سے بھارت کو منہ توڑ جواب کی یاد دلاتی ہے۔

کنٹرول لائن سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر آزاد کشمیر کے خوبصورت پہاڑی گاؤں حوراں میں بھارتی مِگ طیارے کی تباہی اور بھارتی پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن کی گرفتاری کے حوالے سے بنائی گئی یاد گارِ پاکستان کی مسلح افواج کی جرات، بہادری اور صلاحیت کی بہترین آئینہ دار ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو حوراں گاؤں اور معرکہ حق کی اس یاد گار کا دورہ کروایا گیا۔

عسکری حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثر حوراں کے رہائیشیوں کے غضب سے ابھی نندن کا بچ جانا اس کی خوش قسمتی تھی۔

آپریشنل کمانڈر کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کو نہ صرف غضب ناک ہجوم سے بچایا گیا بلکہ اسے ملٹری روایات کے مطابق فرسٹ ایڈ اور میڈیکل کِیئر دی گئی۔

کنٹرول لائن کے اس علاقے میں ڈیوٹی ادائیگی فرض پر مامور فوجی جوانوں کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کو کافی زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا تھا۔

ونگ کمانڈر ابھی نندن کو خود بھی پاکستانی فوجیوں کی آمد میں اپنی جان کی امان دکھائی دی۔

حوراں گاؤں میں ابھی نندن سے جڑی یادگار جہاں مادر وطن کے دفاع کرتے اور بھارت کی خفت اور رسوائی کی آئینہ دار ہے وہاں بہادر سویلین کے جذبات کی بھی عکاس ہے۔