ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پرمکمل کرنے کی ہدایت

February 27, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی راولپنڈی میں اہم اجلاس ہوا ۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی و دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں بارے پیش رفت کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی سمیت راولپنڈی کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔