پنجاب بار کونسل کی شفیق احمد اعوان ایڈووکیٹ کے گھر پرچھاپوں کی مذمت

February 27, 2020

لاہور ( خبر نگار خصوصی ،وقائع نگار خصوصی )وائس چیئر مین پنجاب بار کونسل اکرم خاکسار، چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغر بھٹی،ارکان ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری غلام سرور نہنگ، ریاض کرمانی ،بشریٰ قمر،عبد الطیف ہنجرا،ملک عباس نسوانہ ، اور حافظ انصار الحق نے مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہےشفیق اعوان ایڈووکیٹ کے گھر چھاپوں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور جھوٹی ایف آئی آر واپس لی جائےورنہ راست اقدام کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اوکاڑہ کےشفیق اعوان اور انکے دوستوں پر ایف آئی اے کی ٹیم پر حملہ کرنے اور انکے موبائل فون چھیننے کے الزامات لگائے گئے۔