غیر قانونی شاپنگ بیگزاور تجاوزات کے خلاف آپریشن

February 27, 2020

پشاور ( وقائع نگار) ٹائون تھری انتظامیہ نے اولڈ باڑہ روڈ یونیورسٹی ٹاون غیر قانونی شاپنگ بیگزاور تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا ، ممنو عہ شاپنگ بیگز اور ایکسپائرڈ دودھ کے ڈبے بھی ضبط جبکہ 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ٹائون تھری انتظامیہ کے مطابق کہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی اور مستقبل میں کار روائیوںمیں تیزی لاتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔