پُرنور دعا: چار چیزوں سے پناہ طلب کرنا …!

February 28, 2020

حضرت عبد اللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ ان کلمات کے ذریعے دعا کرتے تھے:

’’اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنْ قَلْبٍ لَّا یَخْشَعْ، وَمِنْ دُعاَءٍ لَّا یُسْمَعْ، وَمِنْ نَّفْسٍ لَّا یَشْبَعْ وَمِنْ عِلْمٍ لَّا یَنْفَعْ، اَعُوْذُبِکَ مِن ھٰؤلَاءِ الْاَرْبَع ‘‘

(ترجمہ)اے اللہ،میں تیری پناہ طلب کرتا ہوںایسے دل سے جو نہ جھکے اور ایسی پکار سے جو نہ سنی جائے اور ایسے نفس سے جوسیر نہ ہو اور ایسے علم سے جو نفع نہ دے۔(اے اللہ) میں ان چاروں چیزوں سے تیری پناہ چا ہتا ہوں۔(جامع ترمذی)