بحریہ ٹائون کی طرف سے چلڈرن اسپتال لاہور میں تزئین و آرائش کا کام مکمل

February 27, 2020

بحریہ ٹائون کی طرف سے چلڈرن اسپتال لاہور میں تزئین و آرائش کا کام مکمل

بحریہ ٹاؤن کی طرف سے چلڈرن اسپتال لاہورکے ایمرجنسی بلاک کےایک فلور پر جدید سہولتوں سے آراستہ تزئین و آرائش کاکام مکمل ہوگیا، جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام اقدامات مکمل ہیں،مریم نواز کو باہر بھیجنا پنجاب حکومت کا اختیار نہیں۔

عثمان بزدار نے بحریہ ٹاؤن کی طرف سے تزئین شدہ چلڈرن اسپتال لاہور کی ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپتال میں مریض بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اسپتالوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے، لاہور میں دل کے امراض کے لیے ایک اور اسپتال بنا رہے ہیں،جبکہ چلڈرن اسپتال کو یونیورسٹی کا درجہ دے رہے ہیں۔

سردارعثمان بزدار نےبتایا کہ نوازشریف کی ضمانت کے معاملے پر قانونی طریقہ کار اپنایاگیا۔

بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہاسپٹلز کی نائب صدر ڈاکٹر شازیہ عاصم نے بھی اس موقع میڈیا سے گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کی طرف سے جذبہ خدمت خلق کے تحت مریضوں کی سہولت کے لئے ایمرجنسی وارڈ میں 35 نئے بیڈ، قیمتی فرشی ٹائیلز، پنکھے اور دیگر اشیاء لگائی گئی ہیں۔