جنوبی افریقا کو شکست، آسٹریلیا نے ٹی20 سیریز جیت لی

February 28, 2020

کیپ ٹائون ( جنگ نیوز) آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 97 رنز سےشکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ کینگروز نے ڈیوڈ وارنر کے57 اور کپتان ایرون فنچ کے55 رنز کی مدد سے 5 وکٹ پر 193 رنز بنائے۔ اسٹیو اسمتھ نے 30، مچل مارش نے 19 ، میتھیو ویڈ نے 10 اور ایشٹن اگر نے ایک رن بنایا۔ جواب میں پروٹیز بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ثابت ہوئی اور 15.3 اوورز میں96 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ وین ڈر ڈسان 24 ، ہنری کلاسن 22، ڈیوڈ ملر 15، ڈوین پریٹوریس11رنز بناسکے ۔ ایشٹن اگر اور مچل اسٹارک نے 3،3 شکار کیے۔اسٹارک میچ جبکہ ایرون فنچ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔