خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ

February 28, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تیزاب پی کوخودکشی کی کوشش کرنیوالی خاتون کیخلاف اقدام خودکشی کامقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سول لائن کو محمد عثمان نے بتایاکہ اس کی بہن (ر) بی بی نے باتھ روم میں جا کر تیزاب پی لیا۔ ہم اس کو رکشہ میں ڈال کر ہسپتال لائے، مدعی نے پولیس کوبتایاکہ وجہ یہ ہے کہ اس کی شادی اسد اعوان سے تقریباً3سال قبل ہوئی تھی ان کی ایک دو سالہ بیٹی ہے ۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر اس کے شوہر اسد اعوان نے اسے طلاق دے دی تھی اور وہ ہمارے گھر آگئی تھی، شائداس وجہ سے میری بہن نے تیزاب پی لیا ۔