چوہدری شوگر ملز کیس، نواز شریف کی حاضری معافی درخواست منظور

March 02, 2020

لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج امیر محمد خان نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی ہے۔

اس سے قبل نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے احتساب عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کی صحت تشویش ناک ہے۔

اس موقف پر عدالت نے قرار دیا کہ چوہدری شوگر ملز کیس کاریفرنس ابھی دائر نہیں ہوا ، لہٰذا عدالت نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔