دنیا کا مضبوط ترین ٹرمپولین

March 04, 2020

دنیا کا مضبوط ترین ٹرمپولین

یوں توآپ نے بچوں اور بڑوں کو ٹرمپولین پر اُچھلتے اور کرتب پیش کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ٹرمپولین پر کار جمپنگ شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔

امریکی انجینئر اور یوٹیوبرمارک رابر نے دو ساتھی یوٹیوبرز کے ساتھ مل کر انوکھا تجربہ کرنے کی ٹھانی اور اسٹیل، گیراج ڈور اسپرنگ سے دنیا کا مضبوط ترین ٹرمپولین بنا ڈالا۔

گروپ نے آسٹریلیا میں دنیا کے مضبوط ترین ٹرمپولین پر 150فٹ کی بلندی سے کار کو پھینکنے کا انوکھا تجربہ کیا۔