آسٹریلیا میں فشنگ راڈ سے چوری کرنے کا انوکھا انداز

March 04, 2020

آسٹریلیا میں فشنگ راڈ سے چوری کرنے کا انوکھا انداز

یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات عام ہیں تاہم آسٹریلیا میں فلمی انداز میں چوری کی کوشش کی جس میں چور نے انوکھا انداز اپنا کر سب کو حیران کردیا۔

یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پیش آیا جب ایک چور نے رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مچھلی پکڑنے کے کانٹے سے جیولری اسٹور میں رکھا قیمتی ہار چرانے لگا۔

چور نے تین گھنٹے تک ہارچرانے کی کوشش کی اور بالآخر کامیاب ہوگیا اور ہار چرا کر فرار ہوگیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرکے چور کی تلاش شروع کردی ہے۔