کورونا سے درآمدات برآمدات میں مسائل ہیں، رزاق داؤد

March 05, 2020

کورونا سے درآمدات برآمدات میں مسائل ہیں، رزاق داؤد

مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدات برآمدات میں مسائل ہیں۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہماری برآمدات میں کمی آ رہی ہے،جبکہ فروری 2020 ء میں فروری 2019 ء کے مقابلے میں برآمدات13 اعشاریہ 6 فیصد بڑھی ہیں۔

رزاق داود نے کہا کہ زرعی پیداوار اور برآمدات کے لیے جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے، اس پالیسی پر کام ہو رہا ہے کہ برآمدارت سے ملک کو کیسے فائدہ پہنچایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہتر ٹیکنالوجی سے انڈسٹری کو بہتر بنانا سیکھا ہے، میں نے ہمیشہ سنا ہے کہ پاکستان میں بہت پوٹینشیل ہے، ہماری انڈسٹری میں نئی ایجادات ہو رہی ہیں۔

مشیر تجارت رزاق داؤد نے بتایا کہ شوگر انڈسٹری میں ہم بہت مسائل کا شکار ہیں، جبکہ برازیل نے 500 ملین ڈالر شوگر انڈسٹری سے فیول حاصل کر کے بچائے ہیں۔