• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باعث ٹریول انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر نقصان کا خدشہ

کورونا وائرس کے باعث ٹریول انڈسٹری کا نقصان 30 ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر دی جونئیک نے یورپین دارالحکومت برسلز میں جاری A4E ایوی ایشن سمٹ 2020 میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ممکن ہے کہ اس سال 09-2008 کے بعد بین الاقوامی بکنگ میں سب سے زیادہ کمی کا سامنا کرنا پڑے۔

انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ کچھ سالوں میں سامنے آنے والے تمام وائرس میں سے کورونا نے اب تک ٹریول انڈسٹری کا سب سے زیادہ نقصان کیا ہے۔

اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن A4E کے موجودہ صدر اور ایئرفرانس، کے ایل ایم کے ڈائریکٹر جنرل بینجمن اسمتھ نے خدشہ ظاہر کیا کہ وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں بہت سی کمزور ایئرلائنز بند ہوسکتی ہیں۔ اسی کمزوری کے باعث ایئرلائنوں کے درمیان نئے انضمام بھی سامنے آسکتے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ یورپین اتھارٹیز سے مطالبہ کیا کہ ہم اس وائرس کے سبب پیدا ہونے والے حالات کو سنبھالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر انڈسٹری کے ٹیکسوں میں کچھ کمی کردی جائے تو اس سے بھی حالات کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین