کروشیا کے ڈائیورکی زیر آب چہل قدمی کا ریکارڈ

March 06, 2020

کروشیا کے ڈائیورکی زیر آب چہل قدمی کا ریکارڈ

یوں تو آپ نے سڑک پر، پارکس میں چہل قدمی کرتے لوگوں کو دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب زیر آب چہل قدمی شاید ہی کبھی دیکھی اور سنی ہوں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس جانباز کے کیا ہی کہنے کہ جس نے پانی کے اندر چہل قدمی کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

کروشیاسے تعلق رکھنے والے Boris Milosicنامی ڈائیور نے کروشیا کے ٹاؤن Kaštel Gomilica میں Marina Kastelaنامی دیوہیکل اور کئی فٹ گہرے پانی سے بھرے پول میں سانس روک کر 328فٹ تک چل کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جسے گنیز بک میں جلد شامل کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ترک ڈائیور Sertan Aydin نے 262فٹ سے قائم کیا تھا۔