روسی گلوکارہ اسٹیج سے گرنے کے باوجود گاتی رہی

March 09, 2020

روسی گلوکارہ اسٹیج سے گرنے کے باوجود گنگاتی رہی

یوں تو آپ نے اکثر گلوکاروں کو اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن بعض اوقات پرفارمنس کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس روسی گلوکارہ کو ہی دیکھ لیں جو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گانا گا رہی تھی کہ اسی دوران اسٹیج سے اترنے کی کوشش میں بری طرح دس فٹ نیچے گر پڑی۔

سنگر کے گرنے پر وہاں موجود افراد کی جہاں چیخیں نکل گئی لکین گلوکارہ گرنے کی پروا کئے بغیر گنگناتی رہی جس پر تمام شائقین کی سانسیں بحال ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق گرنے کی وجہ سے گلوکارہ کے پیر میں فریکچر ہوگیا تھا۔