کورونا کا خدشہ: صدر یورپین پارلیمنٹ نے خود کو گھر تک محدود کرلیا

March 10, 2020

کورونا وائرس کے سبب یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے اپنے آپ کو 14 دن کیلئے گھر تک محدود کرلیا ہے۔

اس حوالے سے آج انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیاہے۔

اطالوی نژاد ڈیوڈ ساسولی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیونکہ اٹلی کی حکومت نے اپنے شہریوں کے ملنے پر پابندی عائد کی ہے۔ اور وہ بھی اٹلی سے ہوکر آئے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ وہ بھی ان ہدایات پر عمل کریں۔

دوسری جانب یہ بھی ضروری ہے کہ جمہوریت اور جمہوری ادارے اپنا کام انجام دیتے رہیں۔ اس لیے وہ آئندہ 14 دن تک پارلیمنٹ کا تمام کام اپنے گھر سے ہی انجام دیں گے۔