چین میں پٹاخوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا

March 11, 2020

چین میں پٹاخوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ٹرک میں موجود پٹاخےآگ کی وجہ سے خود بخود فضا میں بلند ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرک میں 26ٹن آتشگیر مادہ موجود تھا تاہم خوش قسمتی سے ٹرک میں سوار دونوں افراد محفوظ رہے۔