فلم ’مولان‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمئیر

March 11, 2020


چین کی جنگجوخاتون پر مبنی فلم’مولان‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمئیر ہوا جس میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے بھرپور شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔

نکی کیرو کی ہدایتکاری میں بننے والی مولان‘ لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مولان‘ کا ریمیک ہے جبکہ فلم کی کہانی رک جفا، امنڈا سلور، ایلزبیتھ مارٹن اور لارین ہارنک کی لکھی گئی تاریخی نظم سے لی گئی ہے۔

فلم کی کہانی نچویں صدی میں چین کی مارشل آرٹ کی ماہر اور جنگجو خاتون ’ہوا مولان‘ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں۔

فلم 27مارچ کودنیا بھر کے سینما گروں میں ریلیز کی جائیگی۔