اداکارہ یمنیٰ زیدی شاعرہ بھی بن گئیں

March 11, 2020

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شاعری کرتی نظر آئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں جو غزل وہ پڑھ رہی تھیں وہ انہوں نے خود ہی تحریر کی۔


اداکارہ نے مسکراتے ہوئے اپنی غزل مداحوں کو سنائی اور ان کے اس انداز کو مداحوں نے بے حد پسند بھی کیا۔

یاد رہے کہ یمنیٰ زیدی پاکستان کے کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، ان ڈراموں میں ’عشق زہے نصیب‘، ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘، ’انکار‘، ’تھکن‘ اور ’دل کیا کرے‘ شامل ہیں۔